the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 4؍نومبر (اعتماد نیوز)ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات تمام پارٹیوں کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں ۔اس مرتبہ ۔تلنگانہ راسٹر اسمیتی کے امیدوار پسونوری دیا کر ،این ڈی اے امیدوار دیویا ،بائیں بازو جماعتوں کے تائیدی امیدوار گالی ونود کمار پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ ٹی آر ایس امیدوار پسونوری دیا کر سنگم منڈل کے موضع بولی کنٹہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے حیدار آباد میں جے این ٹی یو میں بی ایف اے ( فائن آرٹس ) کی تکمیل کی ۔ورنگل جی آر گٹہ کے پاس فو ٹو اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا ۔اس دوران یہ دوردرشن کو مطلوب تصاویر تیار کرتے تھے ۔اسی طرح امیڈکر کے مجسمہ کی بھی تعمیر کرتے تھے ۔بعد ازاں ایم آر پی ایس تحریک میں کام کیا ۔2001میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے دیا کر 2008سے یوتھ ضلع صدر ،ضلع جنرل سکریٹری کی حیثیت نمایاں خدمات انجام دیں ۔2009سے وردھنا پیٹ حلقہ اسمبلی ٹی آر ایس انچارج کی حیثیت سے کاموں کو انجام دے رہے ہیں ۔گزشتہ کے عام انتخابات میں ٹکٹ کے خواہش مند تھے لیکن ممکن نہیں ہوسکا ۔فی الحال انہیں ورنگل پارلیمانی انتخاب میں مقابلہ کا موقع فراہم ہوا ۔اسی طرح این ڈی اے امیدوار دیویا ضلع ورنگل کے رگھوناتھ پلی منڈل کے موضع قلعہ شاہ پور سے تعلق رکھتے ہیں ۔کسانوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ عثمانیہیونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ۔1971-1973کے درمیان کاکتیہ میڈیکل کالج میں انٹرنشپ کیا ۔بعد ازاں رودرما دیوی سے شادی کرلی ۔1978میں امریکہ روانہ ہونے والے دیویا امریکہ کے مختلف ہاسپتلس میں



خدما ت انجام دیں ۔سنکاسٹ لیاب اور 2003میں میڈیکل بیمہ کمپنی کا قیام عمل میں لایا ۔حیدر آباد میں موصوف کے کئی طبی ادارے موجود ہیں ۔بی جے پی اور تلگودیشم اتحاد نے ورنگل پارلیمنٹ کے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارا ہے ۔انہیں سیاست اور انتخابات میں پہلی بار قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔اسی طرح بائیں بازو جماعتوں کے تائیدی امیدوار پروفیسر گالی ونود کمار ہنمکنڈہ منڈل کے موضع مامنور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ابتدائی تعلیم شیوانگر میں ہوئی ۔بلی کنٹہ میں دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کی ۔ورنگل ایل بی کالج میں انٹر ،کاکتیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی ،ایل ایل ایم کی تکمیل کی ۔انٹر کے بعد 1993میں لائبریری میں ملازمت کرنے والے ونود کمار 2004تک ورنگل میں کام کیا ۔3ستمبر 2004سے عثمانیہ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے مقرر ہوئے ۔2012سے عثمانیہ یونیورسٹی کے لا کالج ک پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔کئی سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں ۔بائی بازو کی جماعتوں نے انہیں امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارا ہے ۔اسی طرح وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے این سوریا پرکاش کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔این سوریا پرکاش 32سالوں سے سیاست میں کام کررہے ہیں ۔گزشتہ میں بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔2009میں میدک لوک سبھا انتخاب کے لئے ،اور 2014میں ظہیر آبا د اسمبلی حلقہ سے انتخاب مقابلہ کیا ۔وائی ایس آ ر پارٹی کے قیام کے سبب انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔پارٹی میں ایس سی سیل کے ریاستی صدر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں فی الحال پارٹی تلنگانہ کمیٹی کے جنرل سکریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.